تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا،باغیوں نے برطانیہ اور فرانس سے مدد مانگ لی

جنگ نیوز -
تریپولی...لیبیا کے باغیوں نے برطانیہ اور فرانس سے معمرقذافی کے خلاف مدد طلب کرلی ہے۔ادھرمعمرقذافی کے بیٹے اپنے والدکی کامیابی کے بارے میں پر امید ہیں،مصراتہ گورننگ گونسل کے سینئر عہدیدارنوری عبداللہ نے بقول ان کے انسانیت کو بچانے کے لیے برطانیہ اور فرانس سے مددمانگی ہے۔اس سے پہلے ان کاکہنا تھا کہ وہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت برادشت نہیں کرسکتے، اتحادی ممالک میں سے اکثریت لیبیا میں زمینی فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں ۔برطانوی سیکرٹری خارجہ ولیم ہیگ کاکہناہے کہ وہ باغیوں کو منظم کرنیکیلئے فوجی مشیرمصراتہ بھیجیں گے،،ادھرمعمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کہااب تک کے حالات ان کے ساتھ ہیں اورکامیابی کی صورت میں وہ کسی سے بدلا نہیں لیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.