29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: کاہنہ میں اراضی تنازع پر فائرنگ، سیشن جج سمیت 3افرادزخمی
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور کے علاقے کاہنہ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج سمیت3 افراد زخمی ہو گئے۔ناز ٹاؤن کے مالک لیاقت بھٹی کے مطابق وہ اپنے دوست ایڈیشنل سیشن جج شہزاد مسعود اور ڈارئیور شرافت کے ہمراہ ناز ٹاؤن پہنچے تو گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے شہزاد مسعود اور شرافت زخمی ہو گئے ۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور یعقوب جاوید بھی زخمی ہو گیا۔ لیاقت بھٹی کے مطابق اس کا اقبال اعوان اور یعقوب جاوید بھٹی کے ساتھ اراضی کے تنازع پر جھگڑا تھا، اسی پاداش میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ ادھر یعقوب جاوید کا کہنا ہے کہ لیاقت بھٹی نے انہیں گھر سے بلا کر گولیاں مار کے زخمی کر دیا۔