تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صدر زرداری کی قومی مفاہمتی پالیسی کی حمائیت کرتے ہیں،پی پی فرانس

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ...صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قومی مفاہمتی پالیسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدرزرداری کی مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے ساتھ مذاکرات اور ان کو حکومت میں شامل کرنے سے ملکی سیاست کے علاوہ اورسیز سطح پر بھی پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، موجودہ حالات میں ملک اور اورسیز سطح پر قومی ہم آہنگی نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں فرانس سمیت یورپی ممالک میں پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کی ہے جو مفاہمتی پالیسی اور خصوصی طور اورسیز سطح پر بھی قومی ہم آہنگی کے حامی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی اورسیز سطح پر پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کو متحد کرنے کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا فرانس میں ہم پہلے ہی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں مگر صدر زرداری کی قومی مفاہمتی پالیسی کے ثمرات کا عملی مظاہر ہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ فرانس کے موقع ہوگا ہم پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں سمیت تمام سیاسی قوتوں اور جماعتوں کو ساتھ لے کر وزیر اعظم گیلانی کا شاندار استقبال کریں گے واضع ہو کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی دو مئی سے فرانس کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.