تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وارنر بر دار ز کے تحت عالمی سطح پر ریلیز کی جا نے والی پہلی پا کستا نی فلم وار

جنگ نیوز -
لاہور…سینٹرل مانیٹرنگ...پاکستا نی ڈائریکٹر بلا ل لا شا ری کی فلم وار(Waar )امریکی فلم ساز ادارے وارنر بر دار ز کے تحت جلددنیا بھر میں ریلیز کی جا ئے گی جو اس ادارے کے تحت ریلیز ہو نے والی پہلی پاکستانی فلم ہو گی ۔ سترہ کر وڑ روپے ما لیت کے بجٹ سے بنا ئی جا نے والی یہ فلم ISPR کے تعا ون سے تیا ر کی گئی ہے فلممیں شا ن ،شمعو ن عبا سی اور سعدیہ حیات خا ن نے مر کزی کر دار ادا کیے ہیں ۔انگریز ی زبان میں تیارکی گئی یہ فلم دہشت گر دی کے خلا ف جا ری جنگ اور عا لمی سطح پر اس کے اثرات کے مو ضو ع پربنا ئی گئی ہے جس کی زیا دہ تر شو ٹنگ پا کستان کے شما لی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔ ایک سو چالیس منٹ دورانیے کی فلم سینما گھر وں میں ریلیز سے قبل مختلف بین الا قوامی فلمی میلو ں میں بھی پیش کیا جا ئے گا۔ بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فلم میں پا کستا نی وزیرِ دا خلہ رحما ن ملک نے بھی اداکاری کے جو ہر دکھا ئے ہیں تاہم باقاعدہ طور پر فلم کی کا سٹ میں ان کا نا م شا مل نہیں کیا گیا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.