29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پورشے ٹینس گراں پری :سیڈڈ خواتین کھلاڑیوں کی پیش قدمی
جنگ نیوز -
اسٹوٹگارٹ...جرمنی میں ہونے والے پورشے ٹینس گراں پری کے پہلے راؤنڈ میں سیڈڈ خواتین کھلاڑیوں نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں،جرمنی کے شہر اسٹوٹگارٹ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے اسپین کی ماریہ جوز مارٹینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات پانچ اور چھ ایک سے شکست دی، دوسرے میچ میں مقامی فیوریٹ جولیا جارجس اور ڈچ کھلاڑی مائیکلا کرایجیک کو باآسانی چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا، جرمنی کی سبین لیسیکی اور اینڈریا پیٹکووچ بھی اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔