29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سو نے کا پا نی چڑھے دیو ہیکل فن پارے
جنگ نیوز -
میلان...سینٹرل مانیٹرنگ…یوں تو سو نا اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ اب خو اتین نے سو نے کے زیوارت بھی پہننا چھو ڑدئیے ہیں تاہم حال ہی میں اٹلی میں جا ری ایک نما ئش میں ایسے فن پا رے پیش کیے گئے جن پر سونے کا پانی چڑھا یاگیا تھا ۔ اٹلی کے شہر میلا ن میں جا ری ڈیزائن ویک 2011 کے دوران مشہور مجسمہ سازوں اور فن کاروں کے ایسے عظیم الشان اور دیوہیکل فن پا رے پیش کیے جو سونے کے پا نی میں جھلملا رہے تھے ۔ان سنہرے فن پاروں کے دیکھنے والے جہاں ایک طر ف اپنا دل تھا م کر رہ جا تے ہیں وہیں ان کی جھلملا ہٹ آ نکھوں کو خیر ہ بھی کر دیتی ہے ۔