تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیشنل ایتھلیٹکس:میڈلز کی ریس میں آرمی اور واپڈا کو برتری

جنگ نیوز -
لاہور...43 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں13گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوچکاہے، مردوں میں آرمی اور خواتین میں واپڈا کو برتری حاصل ہے ۔ پنجاب ا سٹیڈیم لاہور میں جاری چمپئن شپ کے پہلے روز تیرہ ایونٹس میں آرمی اور واپڈا کے کھلاڑی چھائے رہے ۔ مردوں کی سومیٹرریس میں آرمی کے لیاقت علی نے دس اعشاریہ ایک سیکنڈز کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ قائم کیا جبکہ خواتین میں تیز ترین ایتھلیٹ واپڈا کی سمیرا طیبہ قرار پائیں۔ مرودں میں پاکستان آرمی نے تین گولڈ اور دو براونز میڈل حاصل کئیآرمی65 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔ پی اے ایف ایک گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ خواتین میں واپڈا کی ایتھلیٹس نے کلین سویپ کیا ہے اور تمام نو گولڈ میڈلز جیتے،واپڈا نے چاندی کے سات اورکانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے۔اسکے پوائنٹس کی تعداد213ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.