تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راول پنڈی:خطیب لال مسجد سمیت 21افراد پر فردجرم عائد

جنگ نیوز - راولپنڈی...راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے رینجر زقتل کیس میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے2007 میں لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے رینجرز اہلکار کے قتل کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز،ان کے اہلخانہ اور طلبہ سمیت21 افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ خصوصی عدالت نے3 مئی تک استغاثہ سے شہادتیں بھی طلب کر لیں۔ مقدمے کے تمام ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.