تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین افراد سرگودھا سے گرفتار

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا پولیس نے دعویٰ کیاہے کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور سنگین مقدمات میں ملوث تین افرادکو سرگودھا کے علاقے لسکیاں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق کراچی پولیس دوروز سے سرگودھا کے علاقے لسکیاں میں ملزمان کی نقل وحمل پر نظر رکھے ہوئے تھی،آج صبح کامیاب کارروائی کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی جس کے بعد فوری طورپر تمام ملزمان کو کراچی منتقل کردیاگیا ۔حراست میں لئے گئے افرادعامر ،شفیع اور شبیر کے بارے میں بتایا گیا ہے یہ تینوں افرادکراچی میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث بتائے جاتے ہیں، ساتھ ہی ان پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ مختلف علاقوں سے آنیوالے جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دیتے تھے ۔ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سرفراز نواز نے جیونیوز کو بتایاکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ تینوں ملزمان کون سی وارداتوں میں ملوث تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.