تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں5افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کی وارداتوں میں ممتاز شیعہ عالم علامہ حسن ترابی کے داماد اور نواسے سمیت پانچ شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں نیپا پل کے قریب راشد منہاس روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد ایک کار پر اندھادھندفائرنگ کردی،جس ک نتیجے میں کارمیں سوار سبزی منڈی کاآڑھتی سید بشارت حسین،اس کابیٹاطاہرحسین اور دوست شہسوارعلی جاں بحق ہوگئے۔مقتولین کی نماز جنازہ بعد نمازمغربین امام بارگاہ مدینہ العلم گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔ مقتولین کا تعلق پارا چنار سے ہے،آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان نے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول طاہرحسین شہید شیعہ رہنماعلامہ حسن ترابی کا داماد اور شہسوار علی مدینہ العلم امام بارگاہ کاٹرسٹی تھا۔دوسری جانب ملیرسٹی تھانے کے پولیس اہلکار ایوب کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملیر میں جمانی گوٹھ قبرستان سے ملی جسے گذشتہ رات شاہ لطیف ٹاؤن سے ڈیوٹی پر تھانے جانے کے دوران اغوا کیا گیا اور تشدد کے بعد قتل کرکے لاش پھینک دی گئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر گذشتہ تین روز سے حملے ہورہے ہیں۔ادھررنچھوڑلائن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بس اسٹاپ پر کھڑے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.