تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک امریکا تعلقات مشکلات کا شکار ہیں، ایڈمرل مائیک مولن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ،ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات پچھلے کئی ماہ سے مشکلات کا شکار ہیں جس کا احساس ہے،ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس واقعے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مشکلات کاشکار ہوئے۔اسلام آباد میں روزنامہ جنگ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرسے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات اور خطے کی اہمیت سامنے رکھتے ہوئے وہ دوبارہ پاکستان آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاک امریکا فوجی تعلقات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں،پاکستان، افغانستان اور امریکا کو خطے میں سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے،سیکورٹی خطرات کامل کر مقابلہ اور انہیں ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا،ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں بہت اہم چیلنج ہے، اس مسئلہ کے حل سے دیگر پاک بھارت مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.