تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیوسوپر اور آگ کی بندش حکومتی سازش ہے،مسلم لیگ ن

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی شگفتہ شیخ نے جیو سوپر اور آگ کی بندش کو حکومتی سازش قرار دیا ہے ،انہوں نے دونوں چینلز کیلیے عوامی لائسنس جاری کر دیا ۔شگفتہ شیخ نے پیمرا کی جانب سے جیو سوپر اور آگ کی بندش کے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو سوپر اور آگ پر پابندی نئی نسل کو بے راہ روی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے جسے عوامی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.