29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیپرا نے KESC کو فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے کے ای ایس سی کے فی یونٹ میں ایک روپے80پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی85پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے، جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بھی 85پیسے فی یونٹ اضافہ کردیاہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق لائن لاسز اور کاروباری لاگت میں اضافے کے باعث اکتوبر سے دسمبر دوہزار دس کے لئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فی یونٹ کی قیمت میں ایک روپے 80پیسے اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ اضافہ براہ راست صارفین کو منتقل نہیں ہوگا ، وفاقی حکومت سبسڈی دے گی ۔