تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا ئی موسیقار کے با غیوں کیلئے جنگی ترانے

جنگ نیوز -
تریپولی…سینٹرل مانیٹرنگ…لیبیا میں ایک مو سیقار نے کر نل معمر قذافی کے خلاف اعلانِ جنگ کر نے والے با غیوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے جنگی ترانے گانے شروع کر دئیے ہیں۔ 38سالہ مسعود ابو عاسر اپنے بینڈ'Free Libya'کے دیگر ممبرز کے ساتھ با غیوں کی حمایت کرتے ہو ئے مو سیقی کے ذریعے اس لڑائی میں اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔مسعود فوجی لبا س پہنے ہاتھ میں اپنا وائلن پکڑ کر عربی زبان میں جنگی میدان میں کھڑے ہو کر ترانے گاتے ہیں جن کی شاعری میں ایک آزاد اور مضبوط لیبیا اہم مو ضوع ہو تا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.