تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایشین اسنوکر چمپئن شپ کیلئے پاکستانی کیوئسٹ کو بھارت کے ویزے جاری

جنگ نیوز -
کراچی…ایشین اسنوکر چمپئن شپ کیلئے پاکستانی کیوئسٹ کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے ہیں ، پاکستانی ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی۔پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایشین اسنوکر چمپئن شپ23اپریل سے بھارت کے شہر اندور میں شروع ہوگی،جس کیلئے بھارتی ویزے کا انتظار تھا جو بھارتی سفارتخانے نے جاری کردیئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی ۔ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں محمد سجاد، عمران شہزاد اور شاہد آفتاب پاکستان کی نمائندگی کریں،پاکستان کے محمد سجاد ٹاپ سیڈ ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.