تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت نے بجلی برآمد کرنیکی پیش کش کی ہے،وفاقی سیکریٹری تجارت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی سیکریٹری تجارت ظفرمحمودنے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کوبجلی برآمد کرنے کی پیش کش کی ہے،بھارتی آفرکاجائزہ27اپریل کوپاک بھارت سیکریٹری تجارت مذاکرات میں لیاجائے گا۔وفاقی سیکریٹری تجارت نے اسلام آبادمیں، میڈیاکوبتایاکہ اسلام آبادمیں ہونیوالے پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات کے ایجنڈے میں بھارت کی طرف سے بجلی کی برآمدگی کامعاملہ شامل ہے، بھارتی آفرکاجواب شرائط کاجائزہ لینے کے بعددیاجائے گا، دونوں ملک انرجی ٹریڈنگ کاتفصیلی جائزہ لیں گے۔ سیکریٹری تجارت مذاکرات کاایجنڈااوپن ہے تاہم کوشش کی جائے گی کہ مذاکرات وہیں سے شروع کئے جائیں ، جہاں نومبردوہزارآٹھ میں ختم ہوئے تھے۔ سیکرٹری تجارت نے بتایاکہ پاکستانی مصنوعات کو بھارتی منڈیوں میں درپیش ٹیرف نان ٹیرف رکاٹوں کامعاملہ بھی اٹھایاجائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.