29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
50ویں امیچر گالف چمپئن شپکا کل سے اسلام آباد میں آغاز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پچاسویں امیچر گالف چمپئن شپ آف پاکستان کل سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی ۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے گالفرز بھی شرکت کریں گے۔پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن اور زاہدارباب نے اسلام آباد گالف کلب میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ چمپئن شپ میں مینز ایونٹ72 جبکہ لیڈیز ایونٹ54 ہولز پر کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں پاکستان کی تین ٹیمیں حصہ لیں گی،کراچی گالف کلب کے محمد علی حئی اعزاز کا دفاع کریں گے۔ تیمورحسن نے کہا کہ23 اپریل کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان36 ہولز پر مشتمل جے آر جے وردنے ٹرافی کھیلی جائیگی۔