تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اگلی نسل کو انتہاپسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،فردوس اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگلی نسل کوانتہاپسندوں کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،حکومت انتہاپسندی اوردہشت گردی کاتنہامقابلہ نہیں کرسکتی، اس کے لئے عوام تعاون ضروری ہے۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں مقامی اسکول کی تقریب سے خطاب میں فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ چین کے تعاون سے چینی اساتذہ پاکستان میں سیکڑوں طلبہ کواپنی زبان کی تربیت دے رہے ہیں، جس سے پاک چین دوستی مزیدمستحکم ہوگی،چین نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کررہا ہے۔تقریب میں چینی طلبہ بھی شریک ہوئے، انہوں نے گیت گائے۔اس موقع پر مقامی ا سکول کے بچوں نے مختلف کھیل پیش کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.