29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹارگٹ کلنگ کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کریں گے،اسد اللہ بھٹو
جنگ نیوز -
کراچی…جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹونے جمعہ 22اپریل کوٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اسداللہ بھٹو نے یہ اعلان جماعت اسلامی کراچی کے تحت مسجد بیت المکرم سے پرانی سبزی منڈی تک ٹارگٹ کلنگ اور جماعت اسلامی کے رہنماجنید زاہدی کے قتل کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرنے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ یہ سب کچھ امریکا اور اس کے حواری کررہے ہیں۔اس موقع پرامیر جماعت کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ وہ جنید زاہدی کے قتل کا بدلہ لیں گے اور شہر کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سے نجات دلائیں گے۔