29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے این پی کسی خاص قومیت کے خلاف نہیں،شاہی سید
جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سیدنے کہاہے کہ خانہ شماری میں تمام قومیتوں کیلئے اے این پی کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز کسی خاص قومیت کے خلاف نہیں ۔انہوں نے یہ بات مردان ہاؤس کراچی میں مختلف وفود سے گفت گو میں کہی۔ شاہی سید نے یقین دلایا کہ عوامی نیشنل پارٹی تمام قومیتوں کو یکساں اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔خاصطور پر کراچی میں مردم شماری مہم میں سندھی ،بلوچی گوٹھوں پنجابی بستیوں کو پختون آبادیوں کی طرح جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے اسے عوامی نیشنل پارٹی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔