تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔بدھ کے روز ملک بھر میں موسم خشک رہا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں چار روز سے جاری بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد آج موسم صاف رہا اور لوگ دھوپ سے لطف اندوز ہوئے،گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا تاہم خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شام کے بعد ہونے والی بارش سے موسم سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ گرمی تربت اور چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،اسی طرح اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29، کراچی میں39 ، لاہور میں33,کوئٹہ میں25 اور پشاور میں31 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سترہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.