تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نوید کمال پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ابو الحسن اصفہا نی روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر نوید کمال کے زخمی ہونے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کو آزادی صحافت پرحملہ قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس واقعہ سے صحافی برادری میں عدم تحفظ کی پایا جاتا ہے جسے دو ر کرناقانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوید کمال پر قا تلانہ حملہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کوفی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے نویدکمال کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعابھی کی۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 158کے یونٹ انچارج محمد آفتاب خان کی والدہ محترمہ رحمت جہاں،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کمیٹی ممبر عامر شہاب کی ہمشیرہ محترمہ اسماء ،پی آئی بی جہانگیر روڈ سیکٹر یونٹ 49کے کارکن انعام الہٰی کی والدہ محترمہ حسینہ بیگم ،نیوکراچی سیکٹر یونٹ 142 کے کارکن محمد کلیم کے والد محمد تقی اور ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ شاہ پور چاکر کے کارکن علی شیر کے والد محمد عثمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلو احقین سے دلی تعز یت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)علاوہ ازیں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل دورانےئے کی لوڈشیڈنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور لوڈشیڈنگ کے باعث عوام ، کاروباری حضرات ، طلباء اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور راتوں کو بھی گھروں سے باہر سونے پر مجبور ہیں ، اسپتالوں میںآ پریشن ملتوی کئے جارہے ہیں ، طلباء کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سبب شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت بھی ہورہی ہے مساجد میں وضو تک کیلئے پانی میسر نہیں ہے اور کاوربارزندگی اور معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست ارکان نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کرایاجائے اور بجلی کے بحران سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اورعملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.