29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یو ٹیو ب کے ذریعے ولیم اور کیٹ کو مبا رک باد کا پیغا م بھیجئے
جنگ نیوز -
لندن …شہزا دہ ولیم اورکیٹ میڈ لیٹن کی شا دی صرف بر طا نیہ میں ہی نہیں بلکہ پور ی دنیا میں تو جہ کا مرکز بنی ہو ئی ہے اور ہر خطے کے لو گ اس شا ہی شادی میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔اگر آ پ بھی شہزا دہ ولیم اور کیٹ میڈ لٹن کو ان کی شا دی کے مو قع پر مبا ر ک با د کا پیغا م بھیجنا چا ہتے تو اس کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔یو ٹیو ب پر شا ہی خا ند ان کے سر کا ری چینل کی جا نب سے مبا رکبا د کے پیغا ما ت وصول کر نے کے سلسلے کا آ غا ز کر دیا گیا ہے جس میں ا ٓ پ بھی اپنا ویڈیو پیغا م بھیج سکتے ہیں جسے ولیم اور کیٹ ذ اتی طور پر دیکھیں گے ۔اس مقصد کے لیے آپ اپنی نیک تمناؤ ں کو ایک کیمر ے کے ذریعے ریکا رڈ کر کے اسے یو ٹیو ب پر مو جود شا ہی خا ندا ن کے چینل پر اپ لو ڈ کر دیں جہاں سے یہ ولیم اور کیٹ تک پہنچ جائیں گی ۔