29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اقوام متحدہ:جوہری عدم پھیلاؤ کمیٹی کی میعاد میں توسیع
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ:جوہری عدم پھیلاؤ کمیٹی کی میعاد میں توسیع
نیویارک…اقوام متحدہ کی جوہری عدم پھیلاؤ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی میعاد میں دس سال کی توسیع کردی گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی میعاد میں ہر تین سال بعد تین سال کی توسیع کرتی ہے لیکن اس مرتبہ یہ توسیع دس سال کیلئے کی گئی ہے ، سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ10 سال کی توسیع ہنگامی ضرورت کے پیش نظر کی گئی تاکہ جوہری اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو غیر ریاستی عناصر کے ہاتھوں میں جانے سے روکا جاسکے ۔ یہ کمیٹی2004 میں پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کے ایٹمی راز فروخت کئے جانے کے مبینہ اعترافی بیان کے بعد قائم کی گئی تھی ۔