29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سوڈان: فوج اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں،20 فوجی ہلاک
جنگ نیوز -
سوڈان: فوج اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں،20 فوجی ہلاک
جوبا…سوڈان کے جنوبی علاقے میں فوج اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں بیس فوجی ہلاک ہوگئے۔جنوبی ریاست یونٹی کے شہر جوبا میں ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ باغیوں نے مایوم کاؤنٹی میں بو آنگ کے مقام پر ایک فوجی چوکی پر حملہ کرکے کم از کم بیس فوجیوں کو ہلاک کردیا،ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق جنوبی ملیشیا کے سربراہ پیٹر گاڈت اورعرب مصریہ قبائلیوں سے تھا۔حملے کے بعد تیل سے مالامال اس علاقے میں کام کرنیوالے شمالی سوڈان کے افراد کو نکل جانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔