29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شیخوپورہ: مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک
جنگ نیوز -
شیخوپورہ: مبینہ پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک
شیخوپورہ…شیخوپورہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔تھانہ صدر کی نگینہ چوکی پولیس نے جوئیہ والا کے محمد ارشد کو چند روز پہلے گرفتار کیا۔ ملزم پر لڑکی کے اغوا کا الزام تھا۔ دوران تفتیش پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم محمد ارشد ہلاک ہو گیا۔ ورثا نے الزام لگا کہ تفتیشی افسر محمد ایوب نے مقتول کو تشدد کر کے مارا تاہم تفتیشی افسر محمد ایوب کے مطابق مقتول نے اپنے ہی اوزار بند سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے سب انسپکٹر محمد ایوب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔