تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چلی: بجلی سے چلنے والی کاروں کے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

جنگ نیوز -
سانتیاگو ... لاطینی امریکا کے ملک چلی میں بجلی سے چلنے والی کاریں چارج کرنے کے لیے پہلے چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح ہوگیا۔چلی میں ماحولیاتی آلودگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے بجلی سے چلنے والی کاروں کا تجربہ کیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں پچھتر فی صد کمی آئی ہے۔بدھ کو دارالحکومت سانتیاگو میں صدر سباسشیاں پنیرا نے ملک کے پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک میں پچیس لاکھ کاریں،ایک لاکھ ٹیکسیاں اور پینتیس ہزار بسیں چل رہی ہیں جس سے آلودگی بہت بڑھ گئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ جس دن بجلی کی کاریں عام آدمی کی دسترس میں آگئیں وہ ماحول کے تحفظ کی سمت بڑی کامیابی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.