29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شاعرمشرق علامہ اقبال کا 73 واں یوم وفات آج منایاجارہاہے
جنگ نیوز -
لاہور ... مصور اورمفکرپاکستان شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا آج73 واں یوم وفات منایاجارہاہے۔علامہ محمد اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ملک بھر کی مساجد میں فاتحہ خوانی کی جائے گی اور لاہور میں مزار اقبال پر بڑی تعداد میں عقیدت مند حاضری دے گی۔علامہ اقبال کے یوم وفات پر لاہورسمیت دیگر شہروں میں سیمینارزکا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں مقررین امت مسلمہ کے لیے علامہ محمد اقبال کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔