29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ذوالقرنین حیدر کو دوبارہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا شروع
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں پناہ کیلئے مقیم پاکستانی کرکٹر ذوالقرنین حیدر کو مبینہ طور پر دوبارہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں ۔لندن میں پنا ہ کیلئے مقیم سابق پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پاکستان واپسی مؤخر کر نے پرغور شروع کردیا ہے ۔ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے بعض لوگ انھیں ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ انہیں جان سے ماردینے کی 2 دھمکی آمیزکال پاکستان سے ملی ہیں۔ذوالقرنین دھمکی آمیزکال کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئے اور ملنے والی مبینہ دھمکیوں کے بارے میں پولیس کوآگاہ کردیا ۔ پولیس نے ذوالقرنین حیدر کو سیکیورٹی کے حوالے سے محتاط رہنے کامشورہ دیا،ذوالقرنین برطانوی حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی رہائش گاہ سے نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے ہیں۔