29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جیکب آباد: زہریلا کھانا کھانے سے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
جیکب آباد ... جیکب آباد میں زہریلا کھاناکھانے سے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور6 بیہوش ہوگئے۔ دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق واقع جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گوٹھ رئیس مغل بھٹی کے رہائشی عبداللہ مغل کے گھر پیش آیا۔ جہاں دستر خوان پر لگے کھانے میں بچوں نے غلطی سے کیڑے مار دوا ملادی۔ زہریلا کھانا کھاتے ہی گھر کے تمام افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ متاثرہ افراد کو تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچوں سمیت3 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ6 کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ٹھل پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔