تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی:ایڈمرل مائیک مولن کی آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقات

جنگ نیوز -
راولپنڈی ... امریکی جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی ،جنرل کیانی نے ڈرون حملوں پر حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل مائیک مولن سے ملاقات کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوامی حما یت کامیابی کی کنجی ہے ۔جبکہ ڈرون حملے عوامی حما یت سے بھی محروم کر رہے ہیں، جنرل کیانی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کردار ادا نہ کرنے کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن قومی عزم کے مظاہر ہیں۔ اس موقع پر ایڈمرل مائیک مولن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور امریکی فوج کے تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ مائیک مولن کا کہنا تھا کہ باہمی سیکیورٹی کے لیے دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعلقات ضروری ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے اداروں اور عوام کے اعتماد کی کمی دور کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں فوجی رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.