تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سپریم کورٹ: بھٹوپھانسی ریفرنس کی سماعت لارجر بینچ کریگا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھٹو پھانسی کیس کے صدارتی ریفرنس میں حکومت کی طرف سے پانچ سوالات شامل کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کیس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے دس سینئر وکلا کو عدالتی معاون بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 2مئیکو ہوگی۔ سپریم کورٹ میں بھٹو پھانسی کیس کے صدارتی ریفرنس کی سماعت چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں3 رکنی بنچنے کی تو وفاق کے وکیل بابر اعوان نے ریفرنس میں شامل کرنے کیلئے پانچ سوالات پیش کئے ، ان سوالات میں پوچھا گیا ہے کہ کیا بھٹو کا ٹرائل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں تھا ، کیا وعدہ معاف گواہ کی شہادت پر پھانسی دینا ، غیراسلامی نہیں ، مقدمہ کے ریکارڈ سے ججز کا تعصب ثابت ہو تو کیا ایسا ٹرائل شفاف کہلاسکتا ہے، کیا بھٹو کو دی جانے والی سزا کیا مقدمہ اور حالات کی مناسبت سے درست تھی ۔انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ سے مقدمہ سے مقدمہ کی ریکارڈنگ منگوائی جائے۔ بعد میں عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت دو مئی سے لارجر بنچ میں کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، عدالت نے اس مقدمہ میں اپنے دس معاونین بھی مقرر کئے ہیں،ان میں عبدالحفیظ پیرزادہ، اعتزاز احسن، فخر الدین جی ابراہیم، مخدوم علی خان ، علی احمد کرد ، ایس ایم ظفر، طارق محمود، لطیف آفریدی، خالدانور اور بیرسٹر ظہورالحق شامل ہیں،جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بھی عدالت کی معاونت کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.