29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بے گھر مسلم خا تو ن پرنس ولیم کی شادی میں مدعو
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بر طانو ی شہزادے پر نس ولیم کی شا دی ایک ایسا مو قع ہے جس میں شر کت کر نا ہر خا ص و عام کی خواہش ہے او رشوزنا نامی ایک بے گھرمسلم خاتو ن کی یہ خواہش پو ری ہو گئی ہے ،پرنس ولیم نے انہیں شا دی میں مدعو کر لیا ہے ۔شوزنا سے پر نس ولیم کی ملاقا ت گز شتہ سال ایک فلا حی تقریب کے دوران ہو ئی تھی جہاں ولیم ان کی دا ستان سن کر اتنے متا ثر ہو ئے کہ تما م شا ہی آ دا ب با لا ئے طا ق رکھتے ہو ئے انہوں نے شوزنا کو بے اختیا ر اپنے گلے لگا لیا تھا ۔پر نسز ڈیا نا کے فلا حی ادارے میں زندگی گزارنے والی خاتون کو شا ہی شا دی کا با قا عدہ دعوت نامہ وصو ل ہو چکا ہے اور اب وہ انتیس اپریل کو برطا نوی شاہی خا ندا ن کے افراداور دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے ہمر اہ اس شا دی میں شریک ہونگی۔