29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
روسی صدر کی ڈسکو ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر
جنگ نیوز -
ماسکو…سینٹرل مانیٹرنگ…روسی صدر دمیتری میدیدوفDmitry) Medvedev)کی ڈسکو ڈانس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوپیس سوٹ میں ملبوس صدر 1990کی دہائی کے ایک مقبول پاپ گانے "American Boy"کے میوزک پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خوب لہک لہک کر ڈانس کر تے نظر آرہے ہیں۔روسی صدر کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جسے اب تک دنیا بھر میں لاکھوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روسی وزیراعظم پیوٹن نے آئس ہا کی کھیل کر ملکی اور عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی تو صدر کیسے پیچھے رہ سکتے تھے انھوں نے بھی ڈسکو انداز میں اپنی مو جودگی کا احساس دلاتے ہوئے دھوم ہی مچادی۔