تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20میچ آج کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آغازآج گروزیلے سینٹ لوشیا میں ٹی ٹوینٹی میچ سے ہورہا ہے،یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، ویسٹ انڈین ٹیم کرس گیل، شیونارائن چندرپال، رامنریش سروان اور سلیمان بین کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ پاکستان ٹیم میں عمر گل، یونس خان اور کامران اکمل شامل نہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں مارلن سیموئلز کی آج واپسی ہوگی،2009 میں بک میکرز سے روابط کی وجہ سے ان پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی تھی، پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی ون ڈے سیریز23اپریل سے شروع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.