تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ٹیم سے نکالے جانے کے بعد آئی پی ایل کے سواکوئی راستہ نہیں تھا، گیل

جنگ نیوز -
ممبئی … ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر کرس گیل کا کہناہے کہ ٹیم سے اخراج کے بعد ان کے پاس انڈین پریمئر لیگ جوائن کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل کاکہناہے کہ آئی پی ایل کھیلنا ان کی مجبوری تھی کیونکہ انہیں علم ہی نہیں تھا کہ ٹیم میں واپس بھی آ سکیں گے یا نہیں۔گیل کے مطابق انہیں یہ سن کر دھچکا لگا کہ وہ پاکستان کیخلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،کرس گیل نے کہاکہ وہ ورلڈ کپ میں ان فٹ ہوئے لیکن اپنا علاج ذاتی خرچ پر کرایا اورصحت کی بحالی کیلئے ٹرینر کے ساتھ کوشش کرتے رہے اوراب مکمل فٹ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.