29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کے ریمیککیلئے ہریتک کی تیاریاں زوروں پر
جنگ نیوز -
ممبئی…معرو ف فلمساز وہدایتکار کرن جوہر آج کل اپنے والد یش جوہر کی بلاک بسٹر فلم اگنی پتھ کا ریمیک بنارہے ہیں جس کے مرکزی کردار کیلئے انہوں نے ہریتک روشن اور پریانکا چوپڑاکو چنا ہے۔ اپنے کردار سے انصاف کرنے کیلئے جہاں ایک طرف ہریتک اپنا وزن بڑھانے اور باڈی بنانے پر دھیان دے رہے ہیں وہیں کردار میں حقیقی رنگ بھرنے اور جان ڈالنے کیلئے وہ اپنی جِلد کا رنگ تین گُنا گہرا کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہیں۔اگنی پتھ میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے وجے دینا ناتھ کے کردار کوریمیک میں مکمل ایمانداری سے نبھانے کے لیے ہریتک کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بلاک بسٹر فلم کا ریمیک باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹتا ہے یا نہیں کیونکہ کرن جوہر نے پہلی باراپنی کسی فلم میں شاہ رُخ کے بجائے کسی اور پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔