29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پریتی زنٹا کی بالی ووڈ میں ری انٹری
جنگ نیوز -
ممبئی....پریٹی زنٹا کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ انکی پسندیدہ اداکارہ جلد ہی فلموں میں جلوہ گر ہونیوالی ہیں ۔ پریٹی زنٹا بالی ووڈ کی وہ ہیروئن ہیں جو پریٹی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی اداکارہ بھی ہیں ۔پریٹی کے کریڈٹ پر کل ہو نہ ہو ،کوئی مل گیا اور ویر زارا جیسی کامیاب فلمیں ہیں لیکن کچھ عرصے سے پریٹی فلمی پردے پر کم کم نظر آرہی ہیں جس کی وجہ ان کی آئی پی ایل ٹیم اور دیگر مصروفیات ہیں،تاہم پریٹی نے اپنے تازہ انٹرویو میں مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد دو فلموں میں نظر آنیوالی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ ان کا ٹی وی شو بھی آرہا ہے ۔