29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا : طوفان نے مزید دو ریاستوں میں تباہی پھیلادی
جنگ نیوز -
نیویارک...امریکا کی کئی ریاستوں میں شدیدطوفان اوربارش کے بعد امدادی کارروائیوں کاکام شروع کردیاگیاہے۔گزشتہ روز طوفان نے میسوری اور الی نوئے کارخ کرلیا۔درجنوں بگولوں نے ریاست میں تباہی مچادی ،ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے،درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔3دن سے جاری طوفان میں اب تک45 افراد ہلاک اور133 زخمی ہیں۔