تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور: عوام کی بڑی تعداد کی مزار قائد پر حاضری

جنگ نیوز -
لاہور...شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی برسی پر لوگوں کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی کیلئے ان کے مزار پر پہنچی۔آج صبح سے ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ مزار اقبال پر حاضری دیتے رہے۔ ان میں طلبا، وکیل ،تاجر اور مختلف سماجی تنظیموں کے رہنما شامل تھے۔ لوگوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ لوگوں نے علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہونے کا بھی عہد کیا۔مزار اقبال پر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر علامہ اقبال کے افکار پر عمل کیا جائے تو پاکستان کو درپیش مشکلات سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.