29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: مختلف حاد ثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں مختلف حادثات میں باپ ،بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرالر نے بائیس سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔شاہدرہ کا حافظ طیب دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر مار کر گرا دیا۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال بھجوایا گیا جہاں حافظ طیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، تاہم اس کے دوست کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ہربنس پورہ کے علاقے میں باپ بیٹی ریلو ے لائن عبور کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ابراہیم کالونی ہربنس پورہ کا رہائشی65سالہ نذیز احمد اپنی45سالہ بیٹی رخسانہ کے ہمراہ جلو گاؤں اپنی دوسری بیٹی کے گھر جا رہا تھا کہ رنگ روڈ کے نیچے سے گزرنے والی ریلوے لائن کو عبور کرتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی زد میں آگئے ،دونوں باپ بیٹی موقع پر دم توڑ گئے۔