تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد..محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ موسم صاف ہونے کے بعد اسکردو اور اسلام آبادکا فضائی رابطہ بحال ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور چھور میں41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29، لاہور33، کوئٹہ25، مظفرآباد29، ملتان35، کراچی39، پشاور31، گلگت27، مری17 اور فیصل آباد میں34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ادھر گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں پانچ روز بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان دو روز بعد فضائی رابطہ بھی بحال ہوگیا تاہم گلگت سے راولپنڈی جانے والی سڑک داسو کے قریب حالیہ برف باری کے بعد اب بھی بلاک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.