تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تازہ دھمکیوں کے بعدذوالقرنین حیدرکا وطن واپسی کافیصلہ ملتوی

جنگ نیوز -
لندن…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدرنے وطن واپسی کاارادہ ملتوی کرتے ہو ئے واپسی کاٹکٹ بھی کینسل کرادیا ہے۔لندن میں موجود نمائندے کے مطابق ذوالقرنین حیدرنے پاکستان میں سیکیورٹی پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملنے والی تازہ دھمکیوں کے بعدخودکوپاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتا جس کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے ۔ذوالقرنین حیدرنے برطانوی ہوم آفس کودوبارہ پناہ کی درخواست دیدی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈیارڈحکام سے ملاقات بھی کی ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.