29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 46سو میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھنے کاسلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے بجلی کاشارٹ فال46سومیگاواٹ سے بڑھ گیاہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق بجلی کی کل طلب بڑھ کر14ہزار512 میگاواٹ اور پیداوار کم ہوکر9 ہزار892 میگاواٹ رہ گئی ہے۔اس طرح شارٹ فال4 ہزار620 میگا واٹ ہوگیا ہے ۔ آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار5 ہزار917 میگاواٹ، ہائیڈل سے 2ہزار323 ، تھرمل سے15 سو37اور رینٹل سے115 میگاواٹ پیداوار مل رہی ہے ، نیشنل گرڈ سے کے ای ایس سی کو بجلی کی فراہمی بڑھا کر710 میگاواٹ کر دی گئی ہے۔