29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بولان: نیٹو آئل ٹینکرز کو فائرنگ کرکے آگ لگادی گئی
جنگ نیوز -
بولان…بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد نے نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے دو آئل ٹینکرز کو فائرنگ کرکے نذرآتش کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق کراچی سے دو آئل ٹینکرز نیٹو فورسز کیلئے تیل لے کرچمن جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب آئل ٹینکرز پر فائرنگ کردی جس سے ان میں آگ بھڑک اٹھی تاہم ڈرائیوراورکلینرنے آئل ٹینکرز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔