29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں دھماکا13افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں رمی کلب کے باہر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں13افراد ہلاک اور30افرادسے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں میں شدید زخمی بھی موجود ہیں اورمزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔دھماکا جس عمارت میں ہوا اس کو اندر سے نقصان پہنچا ہے لیکن باہر سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔زخمی افراد کو قریب ہی واقع سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سول اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق اسپتال میں30سے زائد زخمیوں کو لایا گیا جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع نے13افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔قریب واقع اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذکردی گئی ہے۔