تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ کالج اساتذہ کا ٹائم اسکیل پروموشن نہ ملنے پر امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے کالج اساتذہ نے ٹائم اسکیل پروموشن نہ ملنے پرصوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے امتحانات کے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔سندھ پروفیسرزاینڈ لیکچرارزایسوسی ایشن کے تحت کالجوں کے اساتذہ نے ڈی جے سائنس کالج سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے۔میڈیاسے گفتگو میں سپلا کے صدرپروفیسراطہر حسین مرزاکاکہناتھاکہ ملک کے دیگرصوبوں کی طرح سندھ کے کالج اساتذہ کیلئے بھی ٹائم اسکیل پروموشن کی منظوری تک کلاسزکاعلامتی بائیکاٹ کیا جائے گا اوراگرمطالبہ پھربھی نہ ماناگیاتوسندھ بھرمیں16مئی سے ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور کاپیوں کی چیکنگ کے عمل کابھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.