تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

دنیا کے100بااثر افراد میں آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا بھی شامل

جنگ نیوز -
نیو یارک…ٹائم میگزین نے دنیا کے سو باثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل احمد شجاع پاشا کا سترہواں جبکہ مصر میں نوجوانوں کی قیادت کرنے والے نوجوانwael Ghonim پہلے نمبر پر آئے ہیں ۔ٹائم میگزین کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں محققین ، فنکار ، سماجی کارکن ، فوجی افسران ، سربراہان مملکت اور صنعت کار بھی شامل کئے گئے ہیں۔ فہرست کے مطابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن چودہویں، امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما بائیسویں ، فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی بتیسویں، برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اور ان کی منگیترkate middleton چالیسویں اور امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن تینتالیسویں نمبر پر آئی ہیں۔ عراق کے مقتدیٰ الصدر چوالیسویں نمبرپر ہیں ۔ اسی طرح فہرست میں لیبیا کے صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف السلام قذافی سینتالیسویں جبکہ لبنان میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ اڑتالیسویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو باون واں نمبر دیا گیا ہے ۔ افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس ، اور اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو بھی بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.