تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گھاس منڈی میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے لیاری کے قریب گھاس منڈی میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے اوربے گناہ شہریوں کو ہلاک و زخمی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ الطاف حسین نے دھماکہ میں جاں بحق ہونیو الے افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران صبرجمیل عطافرمائے ۔انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ گھاس منڈی میں بم دھماکہ نوٹس لیاجائے اوراس کے ذمہ داران عناصرکوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197 ایلڈز ونگ کے کارکن عبد الطیف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ایک بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برادشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.