تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

انگلش پریمئر لیگ : چیلسی نے برمنگھم کو تین ایک سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
لندن … انگلش پرئمیر لیگ میں چیلسی نے برمنگھم کو تین ایک سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،ٹوٹنہم سے میچ برابر کھیلنے والی آرسنل کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔انگلش پرئمیر لیگ میں چیلسی نے برمنگھم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر آرسنل سے دوسری پوزیشن چھین لی،جو ٹوٹنہم کیخلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی اور یہ میچ تین تین گول سے برابر رہا۔برمنگھم کیخلاف جیت میں چیلسی کے ملوڈا کا کھیل نمایاں رہا ، جنہوں نے دو گول اسکور کیے۔ دوسری جانب آرسنل اور ٹوٹنہم کا میچ تین تین گول سے برابر رہا ،ٹوٹنہم کی جانب سے وین ڈر وارٹ نے دو اورہوڈل اسٹون نے ایک گول اسکور کیا ۔آرسنل کی جانب سے سمیع ناصری، والکوٹ اور وین پرسی نے ایک ایک گول کیا ، لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ پہلے چیلسی دوسرے اور آرسنل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.